زکاۃ اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے جسکے دینى واخلاقی ومعاشرتی بہت سارے فوائد ہیں . زکاۃ کی اسی اہمیت وافادیت کوپیش نظر رکھکر زیر نظر کتاب میں زکاۃ کے اساسی مسائل کے ساتھ ساتھ چند جدید مسائل بھی شامل کردئے گئے ہیں تاکہ قارئین نفس مضمون کے حوالے سے کسی قسم کی تشنگی محسوس نہ کریں- دلائل کیلئے صحیح احادیث کو مد نظر رکھا گیا ہے- تمام آیات واحادیث کو باحوالہ نقل کیا گیا ہے –احادیث کی مکمل تخریج کی گئی ہے-اپنے موضوع پر اردوزبان میں سب سے جامع ومانع کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.
Author: حافظ عمران ايوب لاهورى
Reveiwers: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر مطالعہ کتاب عقیدہ واسطیہ کی شرح پر مشتمل ہے جسکو اردو زبان میں برادرم عنایت اللہ سنابلى حفظہ اللہ نے منتقل کیا ہے تاکہ اردو داں طبقہ کیلئے استفادہ میں آسانی ہوسکے اہل سنت وجماعت کے منہج کے مطابق دین کے بنیادی مسائل پر مشتمل یہ کتابچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مایہ ناز تصنیف میں سے ایک ہے جسکی آسان وعام فہم شرح ڈاکٹر سعید بن وہف قحطانی حفظہ اللہ نے کی ہے نہایت ہی مفید شرح ہے ضرور مطالعہ فرمائیں.
Author: سعيد بن علي بن وهف قحطاني
يہ انتہائی عظیم اورنفع بخش رسالہ ہے جو ایک سوال کا جواب ہے جسے محدث عصر شیخ محمد ناصرالدین البانی رحمہ اللہ نے دیا ہے اور وہ سوال مجمل طور پر مندرجہ ذیل ہے: وہ کیا طریقہ کار ہے جو مسلمانوں کو عروج کی جانب لے جائے اور وہ کیا راستہ ہے کہ جسے اختیارکرنے پراللہ تعالى انہیں زمین پر غلبہ عطا کرے گا اور دیگر امتوں کے درمیان جوانکا شایان شان مقام ہے اس پر فائز کرے گا؟ پس علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس سوال کا نہایت ہی مفصل اور واضح جواب ارشاد فرمایا جسکی افادیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے نہایت ہی مفید مضمون ہے ضرور مطالعہ کریں.
Author: محمد ناصر الدين الألباني
Reveiwers: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظرکتاب میں ان سومشہورضعیف حدیثوں کا تذکرہ کیا گیا ہے جوکم علم خطبا وواعظین کی زبانوں پرعام ہیں نیزاصول حدیث سے متعلق مفید جامع اورمختصربحث بھی شامل کردیا گیاہے اورفضائل اعمال میں ضعیف حدیث کو حجت سمجھنے کے بارے میں محقیقین محدثین کے موقف کو بھی بیان کردیا گیا ہے میرے ناقص علم کے مطابق یہ کتاب طالب علم کے لئے نہایت ہی مفیدہے.
Author: احسان العتيبي
Reveiwers: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر رسالہ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ کے افادات علمیہ میں سے ہے جس کے اندر خواہشات کے دام فریب میں گرفتار لوگوں کیلئے انتہائی مؤثر, دلکش اور شگفتہ اسلوب میں 50 علاج تجویز کیا گیا ہے. نہایت ہی مفید مضمون ہے ضرور مطالعہ کریں.
Author: علامہ ابن قیم الجوزی
Reveiwers: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
Translators: عبدالہادی عبد الخالق مدنی
"مسئلہ تکفیر" کے بیان مین یہ ایک مختصر رسالہ ہے جسکے اندر مولف حفظہ اللہ نے اس عظیم اور نازک مسئلہ میں اہل سنت وجماعت کا عقیدہ بیان کیا ہے اور ان کے مخالفین ''گمراہ فرقوں'' پرانکی تردید کی وضاحت کی ہے. اپنے موضوع پرنہایت ہی اہم کتا ب ہے ضرور مطالعہ کریں.
Author: سعيد بن علي بن وهف قحطاني
Reveiwers: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
Publisher: دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض